ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
کوئٹہ، 26 دسمبر
*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اٹھارویں بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب*
نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل اور قوم کا اصل سرمایہ ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
نسلِ نو کو درست تاریخی حقائق اور قومی بیانیے سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں ریاست نے کبھی طاقت کے اندھا دھند استعمال کی پالیسی اختیار نہیں کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
محدود اور ہدفی کارروائی کو ریاستی آپریشن کہنا حقائق کے منافی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان سے متعلق پھیلائے گئے تصورات اور زمینی حقائق میں واضح فرق کو سمجھنا ضروری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سوشل میڈیا کے ذریعے منظم جھوٹے بیانیے پھیلا کر نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے پیدا کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
تشدد اور انتشار کے ذریعے ریاست کو کمزور کرنے کے خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ذہنی فریب اور منظم بھرتی کے ہتھکنڈوں سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
پاکستان ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ریاست ہے اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ریاست کبھی تھکتی نہیں، پاکستان کو کیک کی طرح تقسیم کرنے کا خواب دیکھنے والے ناکام ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
نوجوان بغیر تحقیق کسی بھی منفی بیانیے کی اندھی تقلید کے بجائے مثبت اور سچ پر مبنی سوچ اپنائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
نوجوانوں کے سخت سے سخت سوالات کا جواب دلیل، مکالمے اور حقائق کی بنیاد پر دوں گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
ہر تعلیمی ادارے، ہر جامعہ اور ہر قومی فورم پر نوجوانوں سے مکالمے کے لیے تیار ہوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان میں مؤثر طرزِ حکمرانی کا عملی ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ناقص طرزِ حکمرانی ریاست مخالف جبکہ بہتر حکمرانی ریاستی استحکام کی ضامن ہوتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان میں 3200 سے زائد بند اسکول دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
متعدد پسماندہ علاقوں میں قیامِ پاکستان کے بعد پہلی بار بنیادی طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی اسکالرشپ منصوبہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
سویلین شہداء کے بچوں، اقلیتوں اور خواجہ سرا افراد کو بھی اسکالرشپس دی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان کا ہر طالب علم سائنسی مضامین میں دنیا کی اعلیٰ جامعات سے تعلیم حاصل کر سکتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دو سو سے زائد عالمی جامعات میں پی ایچ ڈی کے لیے مواقع کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان کی بہتری کے لیے آخری دن، آخری گھڑی اور آخری لمحے تک کام کرتا رہوں گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
Comments 0