راولپنڈی ۔25دسمبر (اے پی پی):اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد اے الحنیطی نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو ) میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأتسے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کے حالات اور دفاعی و فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اردن کے اعلیٰ فوجی حکام نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور ان کی علاقائی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی جانب سے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو مل کر مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ضروری ہے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کے درمیان فوجی تعلقات مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments 0