لورالائی
لورالائی کوئٹہ شاہراہ پر کلی نگانگہ کے مقام پر موٹر سائیکل اور سرپ گاڑی کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
حادثے میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت کلی زڑکاریز کے رہائشی مولوی احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو حاجی فیض اللہ مسجد کے پیش امام ہیں پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے
Comments 0