سیاسی و سماجی رہنماء محمد عابد لودھی نے کہا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی کی حلقہ انتخاب میں بلا تفریق عوامی خدمت کی روشن مثال بن چکے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی کے فنڈز سے ٹین ٹائون ،فیض آبادمیں جاری ترقیاتی و فلاحی کام عوامی مسائل کے عملی حل کا ثبوت ہیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں محمد عابد لودھی نے کہا کہ حاجی ولی محمد نورزئی کی کارکردگی محض اعلانات تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات پر مبنی ہے۔ حلقے میں سوشل ویلفیئر کے منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی، مستحق خاندانوں کی معاونت، گلی محلوں کی بہتری اور عوامی فلاح کے منصوبوں سے شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ان منصوبوں سے نہ صرف روزمرہ مسائل میں کمی آئی ہے بلکہ علاقے میں سماجی بہتری اور اعتماد کی فضا بھی قائم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حاجی ولی محمد نورزئی کی قیادت میں ترقیاتی کام شفافیت، عوامی مشاورت اور ضرورت کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں، جس سے وسائل کا درست استعمال ممکن ہوا ہے۔ ٹین ٹان فیض آباد سمیت دیگر علاقوں میں جاری منصوبے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔محمد عابد لودھی نے مزید کہا کہ حاجی ولی محمد نورزئی حقیقی معنوں میں عوامی نمائندے ہیں جو خدمت کو سیاست نہیں بلکہ ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ ایسے خدمت گزار قیادت کا ساتھ دیں تاکہ حلقے میں ترقی کا یہ سفر اسی رفتار سے جاری رہے۔
Comments 0