پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے وزیر اعظم کی دوبارہ مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے وزیر اعظم کی دوبارہ مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے وزیر اعظم کی دوبارہ مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی۔ اس حوالے سے جاری بیان میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سے کسی بھی قسم کی بات چیت میں شامل نہیں ہوگی۔ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش دوغلا پن ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا سکے تو مذاکرات کیوں کریں؟۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور ناصر عباس کو دیا ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.