صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار نہایت اہم ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتر ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس بذریعہ زوم کی صدارت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر چیف انجینئر چیف انجینئرز آفیسران کے علاوہ دیگر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے متعلقہ حکام اور ایگزیکٹو انجینئرز بذریعہ زوم اجلاس میں شامل تھے اجلاس کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے محکمہ کے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت گو کہ بہتر انداز سے جاری ہے لیکن پھر بھی مجھے سست روی دکھائی دے رہی ہے اور اس قسم کی سستی ناقابل برداشت ہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ چیف انجینئرز اور ایس ای جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق متواتر جاہزہ لیں اور اپنی پروگریس رپورٹ ارسال کریں ۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں انہیں فراہم کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے علاو ¿ہ ازیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ہنہ روڈ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جہاں ایگزیکٹو انجینئر روڈز کچلاک ڈویژن قاضی ثناءماللہ نے جاری ترقیاتی منصوبے پر پیش رفت سے متعلق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات کو تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے جاری ترقیاتی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔
Comments 0