وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کردئیے

وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کردئیے
وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کردئیے *دی باغوان ایکسکلوزیو* کوئٹہ کے شہری درخواست گزار عبد القادر کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا جس پر وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس امین الدین پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے دی باغوان کو بتایا کہ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کو کیوں بنیاد نہیں بنایا گیا اور صوبائی حکومت سے مشاورت کے بغیر یہ فیصلہ کیوں کیا گیا ؟ بعد ازاں کیس کی سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.