کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ نے سینئر سیاستدان بسم اللہ خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات پشتون معاشرے اور بلوچستان کی سیاست کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بسم اللہ خان کاکڑ ایک مدبر، اصول پسند اور عوام دوست رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور پشتون وطن کے حقوق کے لیے جدوجہد میں گزاری۔ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
حاجی اختر کاکڑ نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین۔
Comments 0