بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر سیاستدان بسم اللہ خان کاکڑکی وفات کو ایک صدمہ قراردیا

بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر سیاستدان بسم اللہ خان کاکڑکی وفات کو ایک صدمہ قراردیا
پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر سیاستدان بسم اللہ خان کاکڑکی وفات کر ایک صدمہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ بسم اللہ خان کاکڑایک اصول پسند، نظریاتی اور جدوجہد سے بھرپور سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی حقوق، جمہوریت اور سیاسی شعور کے فروغ کیلئے وقف کیے رکھی۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ سینئر سیاست دان بسم اللہ کاکڑ کاکڑ کی انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ مرحوم ایک اصول پسند، نظریاتی اور جدوجہد سے بھرپور سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی حقوق، جمہوریت اور سیاسی شعور کے فروغ کیلئے وقف کیے رکھی۔بلوچستان اسمبلی کے رکن اور صوبائی کابینہ کے رکن کی حیثیت سے بھی انہوں نے عوام کی نمائندگی اور خدمت کو ترجیح دی۔ ان کی وفات بلوچستان اور ملکی سیاست کیلئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔بسم اللہ خان کاکڑ مرحوم نظریاتی سیاست کے ایسے علمبردار تھے جنہوں نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست، جمہوریت کی بالادستی اور آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کی۔وہ اقتدار کی سیاست کے بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے تھے اور تمام تر دبا کے باوجود جمہوری رویوں سے کبھی دستبردار نہیں ہوئے۔جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ان کی سیاست کا بنیادی محور رہے، جس پر انہوں نے اپنی عملی سیاست سے مثال قائم کی۔میں مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں، سیاسی رفقا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.