غلام نبی مری کا بسم اللہ خان کاکڑ کی وفات تعزیت
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے ممتاز سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنما بسیم اللہ خان کاکڑ کے انتقال پر گہری دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسیم اللہ خان کاکڑ کی وفات بلوچستان اور قومی سطح پر ایک نہایت بڑا سیاسی اور سماجی نقصان ہے۔غلام نبی مری نے کہا کہ مرحوم رہنما ایک جمہوریت پسند شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ آئین و قانون کی بالادستی اور عوام خصوصاً محکوم اور مظلوم طبقات کے حقوق کے لیے وقف کر دیا تھا ان کی سیاسی جدوجہد نے بلوچستان کے عوام کے لیے روشن مثال قائم کی ہے اور انہوں نے ہمیشہ انصاف، شفافیت اور قانون کی حکمرانی کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ بسیم اللہ خان کاکڑ کی وفات نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے پشتون بلوچ سماج اور سیاسی قیادت کے لیے ناقابل تلافی خلا ہے۔ مرحوم کی خدمات، سیاسی بصیرت اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی جدوجہد نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔غلام نبی مری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Comments 0