تعلیم قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے، مرد و خواتین کو یکساں مواقع دینا ہوں گے :رکن قومی اسمبلی ملک عادل بازئی

تعلیم قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے، مرد و خواتین کو یکساں مواقع دینا ہوں گے :رکن قومی اسمبلی ملک عادل بازئی
تعلیم قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے، مرد و خواتین کو یکساں مواقع دینا ہوں گے :رکن قومی اسمبلی ملک عادل بازئی رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہاہے کہ تعلیم ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا اصل راز ہے اور کسی بھی قوم کی خوشحالی تعلیم کے بغیر ممکن نہیںہمیں معاشرے میں مرد و عورت دونوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ایک متوازن اور باخبر معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں اقرا اسکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکا سے خطاب کیا۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک عادل خان بازئی نے کہا کہ تعلیم ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا اصل راز ہے اور کسی بھی قوم کی خوشحالی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں مرد و عورت دونوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ایک متوازن اور باخبر معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ہ

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.