ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی
پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوئٹہ کا ایکشن
شہر کے مختلف علاقوں سے ممنوعہ تشہیری مواد ہٹا دیا گیا ۔۔
الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم شہر کے مختلف علاقوں میں متحرک
ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان
خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کاروائ کی جائے گی ۔۔۔ علی اصغر سیال
تمام امیدواران انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کریں ۔۔ صوبائی الیکشن کمشنر
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 28 دسمبر 2025 کو ہوگی ۔۔۔ علی اصغر سیال
الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ182 کے تحت انتخابی مہم 26 دسمبر بروز جمعہ رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگی ۔۔۔ صوبائی الیکشن کمشنر
26 دسمبر 2025 رات 12 بجے کے بعد کوئ بھی امیدوار انتخابی مہم نہیں چلاسکتا۔ صوبائی الیکشن کمشنر
خلاف ورزی کرنیوالے کو 2 سال تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں ہوسکتے ہیں ۔۔۔ علی اصغر سیال
Comments 0