اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورکہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ۔ انہوں نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
Comments 0