انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی عوامی مینڈیٹ کے بغیر مسلط کیے گئے، یہ ہر دور کے بینیفشری ہیں: سردار اختر مینگل

انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی عوامی مینڈیٹ کے بغیر مسلط کیے گئے، یہ ہر دور کے بینیفشری ہیں: سردار اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ انوارالحق کاکڑ وہ شخصیت ہیں جو اپنی سیاسی حیثیت میں ایک یونین کونسل جیتنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے تھے، مگر انہیں پورے پاکستان کا نگران وزیراعظم بنا دیا گیا اور پھر انہیں توسیع بھی دی جاتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال دراصل عوامی مینڈیٹ کی نفی اور غیر نمائندہ فیصلوں کی واضح مثال ہے۔عمران خان کو توشہ خانہ میں سزا دی گئ اس ملک میں اپکو توشہ خانہ نظر آیا جو آئین کو تھوڑا گیا وہ نظر نہیں ایا؟ ملک کو دو لخت کیا گیا وہ نظر نہیں آیا۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ بالکل اسی طرز پر سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنایا گیا ہے، جن کے پاس عوام کی واضح حمایت اور حقیقی مینڈیٹ موجود نہیں۔ ان کے مطابق ایسے افراد کو اقتدار میں لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ فیصلے عوام نہیں بلکہ پس پردہ قوتیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی جیسے لوگ ہمیشہ ہر دور کی حکومتوں کے ساتھ رہے ہیں اور ہر نظام میں فائدہ اٹھانے والے یہی افراد ہیں۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ یہی لوگ مختلف ادوار میں اقتدار کے اصل بینیفشری رہے ہیں، جبکہ عوام کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کے عوام کو اب یہ سمجھنا ہوگا کہ غیر نمائندہ حکمرانوں کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ حقیقی جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کی بالادستی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔استثنی صرف طاقتور لوگوں اور انکو حاصل ہے جنکے ہاتھ میں بندوق ہو یا ڈنڈاہو۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.