ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو گورنمنٹ فنڈ کی فراہمی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سنجے کمار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، روش خورشید بروچہ سمیت مسیحی برادری، لاچی برادری، سکھ اور ہندو برادری کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ کرسمس سے قبل مسیحی برادری کے لیے گورنمنٹ فنڈ کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے جو مقررہ وقت سے پہلے تمام مستحق افراد تک پہنچا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل اور ان کی خوشیوں میں شراکت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اجلاس کے شرکاء نے کرسمس کے موقع پر بروقت فنڈ کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔
Comments 0