بلوچستان کے نوجوانوں نے اسلام آباد کی کرتوت کی وجہ سے پہاڑوں کا راستہ اختیار کیا: ساجد ترین ایڈووکیٹ

بلوچستان کے نوجوانوں نے اسلام آباد کی کرتوت کی وجہ سے پہاڑوں کا راستہ اختیار کیا: ساجد ترین ایڈووکیٹ
مرکزی سینئر نائب صدر بی این پی ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بلوچستان کے وسائل کو ظالمانہ طریقے سے لوٹا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں نے اسلام آباد کی کرتوت کی وجہ سے پہاڑوں کا راستہ اختیار کیا۔ کٹھ پتلی اسمبلیاں آئینی ترامیم پاس کرانے کے لیے لائی گئیں۔ حالیہ ترامیم کے بعد یہاں کوئی آئین باقی نہیں رہا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اس ظلم کو روکنے کے لیے متحد ہونا ہوگا، بلوچستان نیشنل پارٹی مائنز اینڈ منرلز بل اور ان تمام بلز کو یکسر مسترد کرتی ہے جو 18ویں ترمیم کے خلاف ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.