کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی نے کوئٹہ میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اُن تمام امیدواران کو طلب کیا جو جنرل نشستوں پر انتخابی میدان میں تھے۔
اس اجلاس میں اقلیتی برادری کی فوکل پرسن حنا گلزار کے علاوہ اکرم گل، وحید، تنویر اسلم، رمیز روی، چوہدری جمیل، جوزف پال، الیاس اور دیگر شریک ہوئے۔
ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات کی مجموعی صورتحال، انتخابی عمل میں درپیش مسائل اور آئندہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے اقلیتی نمائندگی کے فروغ، پارٹی نظم و ضبط اور مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ سنجے کمار پنجوانی نے کمیونٹی کے امیدواران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پارٹی پلیٹ فارم کے ذریعے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مؤثر نمائندگی کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments 0