وفاقی حکومت نےپہلےبیس مہینوں میں کتناقرضہ لیا؟؟؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

وفاقی حکومت نےپہلےبیس مہینوں میں کتناقرضہ لیا؟؟؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
وفاقی حکومت نےپہلےبیس مہینوں میں کتناقرضہ لیا؟؟؟تفصیلات سامنے آگئیں۔موجودہ حکومت کےابتدائی بیس مہینوں کےدوران قرضوں میں بارہ ہزار ایک سو انہتر ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ دوہزارچوبیس سےلیکراکتوبر دوہزارپچیس کےدوران ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطا بق مارچ 2024سے اکتوبر2025 کے20مہینوں کےدوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضےمیں11ہزار300ارب روپے اوروفاقی حکومت کےبیرونی قرضے میں 869رب روپےکااضافہ ہواجس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ اکتوبر2025 تک بڑھ کر76ہزار979 ارب روپےہواجبکہ فروری2024 تک وفاقی حکومت کےقرضے64ہزار810ارب روپے تھے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکے مطابق فروری2024تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار675 ارب روپےتھاجو اکتوبر 2025 تک بڑھ کر53 ہزار975ارب روپے ہوا۔اسی طرح فروری2024 تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ22 ہزار134ارب روپے تھااوراکتوبر2025تک مرکزی حکومت کا بیرونی قرضہ 23 ہزارارب روپےسےتجاوز کرچکا ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.