وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس اجلاس میں وزیراعظم کو پاور سیکٹر روڈمیپ پر پیشرفت کی بریفنگ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس اجلاس میں وزیراعظم کو پاور سیکٹر روڈمیپ پر پیشرفت کی بریفنگ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس اجلاس میں وزیراعظم کو پاور سیکٹر روڈمیپ پر پیشرفت کی بریفنگ وزیراعظم کی بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (DISCOs) اور پیداواری کمپنیوں (GENCOs) کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت بجلی کے نظام کی نجکاری کے ذریعے ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی تشکیل ہی ملک میں توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے، وزیراعظم وزیراعظم کی بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت بجلی کے نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بیٹری اینرجی سٹوریج سسٹم پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجی شعبے کی شمولیت سے کام شروع کیا جائے، وزیراعظم اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار، ترسیل، ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری اور پاور سیکٹر میں دیگر اصلاحات کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی تین ترسیل کار کمپنیوںIESCO، FESCO اور GEPCOکی نجکاری کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں اور اس حوالے سے ایکسپریشن آف انٹرسٹ (EoIs) جلد شائع ہوں گے، بریفنگ بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری کے لیے 500 کے وی کے غازی بروتھا - فیصل آباد ٹرانسمشن لائن کا پی سی ون منظوری کے مراحل میں ہے، بریفنگ درآمدی کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کو تھر کول پر منتقل کرنے کے لیے ٹیکنیکل فیزیبیلیٹی مکمل ہو چکی، بریفنگ تھر کول کی پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے، براجلاس میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی آپریشنلائزیشن پر بریفنگ مسلسل کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں لائن لاسز میں کمی ہوئی ہے، بریفنگ بیٹری اینرجی سٹوریج سسٹم کے منصوبے کی کنسییپٹ کلیئرنس پروپوزل کی منظوری ہو چکی ہے اور فیزیبیلیٹی سٹڈی جاری ہے، بریفنگ اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، سردار اویس احمد لغاری، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.