اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی ایوان میں پہنچ گئے جہاں نو منتخب رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ ان کی نشست پر آئے اور ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے خوشحال خان کاکڑ کو گلے لگا کر قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماں نے خوشگوار ماحول میں مختصر گفتگو کی جبکہ نو منتخب رکن اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے محمود خان اچکزئی کے ساتھ یادگاری تصویر بھی بنوائی۔دریں اثنا اجلاس کے دوران وفاقی وزرا طارق فضل چوہدری اور رانا ثنا اللہ بھی اپوزیشن لیڈر کی نشست پر گئے جہاں انہوں نے محمود خان اچکزئی سے مختصر اور غیر رسمی ملاقات کی۔قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران مختلف سیاسی رہنماں کے درمیان ہونے والی ان ملاقاتوں کو پارلیمانی ماحول میں خوشگوار رابطوں کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments 0