پاکستان مشرقِ وسطیٰ تنازع کو ’سفارتی طریقوں‘ سے حل کرنے کے لیے کوشاں ہے: دفترِ خارجہ

پاکستان مشرقِ وسطیٰ تنازع کو ’سفارتی طریقوں‘ سے حل کرنے کے لیے کوشاں ہے: دفترِ خارجہ
اسلام آباد(بی بی سی)پاپاکستان کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ’رابطہ کاری اور سفارتی طریقوں‘ سے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجِ فارس میں جاری تنازع کو حل کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی میڈیا پر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اور پاکستان کے بطور ثالث کردار ادا کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ طاہر اندرابی نے ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ بات چیت میں پاکستان کے کردار کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’سفارتکاری اور بات چیت کا تقاضہ ہے کہ اکثر معاملات پر خاموشی سے آگے بڑھا جائے۔‘

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.