تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کا عمران خان کی صحٹ سے متعلق تشویش کا اظہار

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کا عمران خان کی صحٹ سے متعلق تشویش کا اظہار
اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ تشویشناک ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کی بینائی کم ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بار بار آگاہ کیا گیا لیکن کسی نے عمران خان کی بات نہیں سنی، اور جب آنکھ زیادہ خراب ہوئی تو انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل بھیجا جنہوں نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی، مگر جن لوگوں نے عمران خان کا بروقت علاج نہیں کرایا ان کے بارے میں کوئی واضح بات نہیں کی گئی۔ انہوں نے کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ جو جمہوریت کی بات کرتی تھیں آج خاموش ہیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو ذاتی معالجین سے علاج کی اجازت دی جائے۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، اسی طرح قیدیوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں مگر عمران خان کو وہ بھی نہیں دیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ اہل خانہ کو اور نہ ہی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عمران خان سے ملنے دیا جا رہا ہے، اگر ملاقات کی اجازت دی جاتی تو آج ان کی بینائی اس حد تک متاثر نہ ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جان بوجھ کر ملاقات نہیں ہونے دی اور عمران خان پر ظلم کیا ہے جس کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے حکومتی مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف اچھا کھانا دینے کی بات کافی نہیں، ماضی میں نواز شریف جب جیل میں تھے تو ان سے ملاقاتیں بھی ہوتی تھیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.