کسی دوسرے ملک میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

کسی دوسرے ملک میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
راولپنڈی (بی بی سی )پاکستان کے آرمی چیف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی دوسرے ملک میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے یہ بات جمعرات کو اہل تشیع مکتب فکر کے علما سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکا کو پاکستان کی جانب سے علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور فعال سفارتکاری کے بارے میں آگاہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے معاشرے میں انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور باہمی اتحاد کو مضبوط کرنے میں علما کے اہم کردار پر زور دیا اور یہ بات دہرائی کہ مذہبی جذبات کو ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔اُنھوں نے آپریشن ’غضبُ لِلحق‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اپنی عوام کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور جہاں کہیں بھی پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد اور ان کا نیٹ ورک موجود ہوا، اسے درست اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا۔‘انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ’افغان طالبان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنا ہو گا۔‘آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علما کے اہم کردار کو اجاگر کیا، خصوصاً غلط معلومات، فرقہ وارانہ بیانیے اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی عدم استحکام کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.