صوبائی وزیر عبدالرحمن کھتیران کا دکی میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پراظہارِ افسوس

صوبائی وزیر عبدالرحمن کھتیران کا دکی میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پراظہارِ افسوس
صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے ضلع دکی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔صوبائی وزیر نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.