بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں طور پل کے قریب مکان میں سلنڈر پھٹنے کے دھماکے سے 7 بچے شہید 17 زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دئیے گئے واقع کا اطلاع ملنے ہی اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اور اے سی چمن امتیاز علی بلوچ ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن پہنچے اور زخمیوں کو فوری طور طبی امداد دینے کا جائزہ لیا اس موقع پر اے ڈی سی چمن نے ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال اور وہاں موجود ڈاکٹروں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی احکامات جاری کیے گئے اور انہوں نے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی اور اے ڈی سی چمن خود زخمیوں کی علاج و معالجہ کی نگرانی کرتے رہیں انہوں نے کہا کہ زخمیوں کیلئے ضروری تمام ادویات کی دستیابی یقینی بنایا جا رہا ہے چمن ‘ سیلنڈر دھماکے کے مقام پر ملبے سے 5 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہے ‘ پولیس اے ڈی سی چمن نے کہا کہ دھماکے سے گھر کے متعدد کمرے منہدم ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک دھماکہ میں زخمی ہونے والے 20 افراد کی اسپتال میں علاج و معالجہ جاری ہے اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اور اے سی چمن امتیاز علی بلوچ اور دیگر افسران دھماکے میں منہدم ہونے والے گھر گئے اور سائٹ کا جائزہ لیا۔
Comments 0