بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کا نجی ہسپتال الخیر ہسپتال کوئٹہ کا غیر اعلانیہ دورہ، لائسنسنگ تقاضوں کا جائزہ

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کا نجی ہسپتال الخیر ہسپتال کوئٹہ کا غیر اعلانیہ دورہ، لائسنسنگ تقاضوں کا جائزہ
بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنے ریگولیٹری مینڈیٹ کے تحت الزخیر ہسپتال، زرغون روڈ کوئٹہ کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ یہ کارروائی بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2019 اور لائسنسنگ اینڈ اینٹی کویکری ریگولیشنز 2024 کے تحت عمل میں لائی گئی۔کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دورے کا مقصد کے پی ایس اے (KPSA) فارم کی تصدیق تھا، جو عارضی (پروویژنل) لائسنس کے اجرا کے لیے لازمی تقاضا ہے۔معائنہ ٹیم نے دورے کے دوران کمیشن کے مقررہ ریگولیٹری تقاضوں کی روشنی میں مختلف امور کا جائزہ لیا، جن میں انفراسٹرکچر اور سہولیات کے معیار، مستند اور اہل طبی عملے کی دستیابی، آپریشنل اور سروس ڈیلیوری سے متعلق امور، اور کم از کم سروس ڈیلیوری اسٹینڈرڈز (MSDS) پر عملدرآمد شامل تھا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے غیر اعلانیہ معائنے شفافیت، جوابدہی اور صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صحت کی سہولیات کے معیار میں بہتری، مریضوں کے تحفظ اور کلینیکل گورننس کے فروغ، عطائیت کے خاتمے اور تمام صحت کے اداروں میں ریگولیٹری عملدرآمد کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔کمیشن نے تمام صحت کے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ BHCC کے ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ لائسنسنگ اور ایکریڈیٹیشن کے عمل کو بلا رکاوٹ مکمل کیا جا سکے۔مزید معلومات کے لیے متعلقہ ادارے بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفتر یا ڈائریکٹوریٹ آف لائسنسنگ اینڈ اینٹی کویکری سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.