محکمہ مواصلات و تعمیرات میں بھرتیوں کا عمل خالصتاً میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا،صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ

محکمہ مواصلات و تعمیرات میں بھرتیوں کا عمل خالصتاً میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا،صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں بھرتیوں کا عمل خالصتاً میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کی سفارش یا دباؤ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا یہ بات انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان سمیت صوبے کے تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ میں درجہ چہارم اور دیگر خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے اور اشتہارات جلد جاری کیے جائیں گیاس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ بھرتیوں کے عمل کو مؤثر منظم اور مکمل طور پر شفاف بنانے کے لیے واضح طریقہ کار اختیار کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے ابہام یا شکایت کی گنجائش نہ رہیصوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا ہیانہوں نے واضح کیا کہ بھرتیوں کے تمام مراحل کی نگرانی خود سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کریں گے تاکہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آسامیوں کو فوری طور پر مشتہر کیا جائے تاکہ بھرتیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکیانہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور محکمہ مواصلات و تعمیرات میں میرٹ کی بنیاد پر نئی بھرتیاں اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہیں ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مساوی مواقع فراہم کرنا اور اداروں کو مضبوط بنانا حکومت کی پالیسی کا بنیادی حصہ ہے اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام تقرریاں مکمل شفافیت اور قواعد و ضوابط کے مطابق عمل میں لائی جائیں گی تاکہ اہل اور مستحق امیدواروں کو آگے آنے کا موقع مل سکے

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.