بلوچستان ہائی کورٹ میں مائنز اینڈ منرلز سے متعلق کیس کی سماعت ،حکومتی جواب جمع نہ کرنے پر چیف جسٹس کی برہمی

بلوچستان ہائی کورٹ میں مائنز اینڈ منرلز سے متعلق کیس کی سماعت ،حکومتی جواب جمع نہ کرنے پر چیف جسٹس کی برہمی
کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی چیئرمین احمد جان خان، بلوچستان پیس فورم کے سربراہ سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالرحیم زیارتوال آج اپنی وکلاء ٹیم محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ، محمد ریاض ایڈووکیٹ، بیرسٹر اقبال خان ایڈووکیٹ اور دیگر کے ہمراہ بلوچستان ہائیکورٹ میں زیر سماعت قبضہ گیری کی مائینز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کے خلاف پیش ھوئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جناب کامران ملاخیل نے حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس متنازعہ ایکٹ پر عملدرآمد روک دیا اور ایک ہفتے میں کیس سماعت کیلئے دوبارہ مقرر کرتے ہوئے اس متنازعہ ایکٹ کو دوبارہ اسمبلی میں پیش کرکے پٹیشنرز کے آئینی تحفظات دور کرنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے تحریری جواب ہائیکورٹ میں جمع کرنے کے احکامات جاری کیے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.