موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو عظیم تر عوامی مفاد میں مشترکہ رلائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے،سیاسی و قوم پرست جماعتیں

موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو عظیم تر عوامی مفاد میں مشترکہ رلائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے،سیاسی و قوم پرست جماعتیں
سیاسی رہنماوں کا بڑا سیاسی نشست بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے اپنی رہائش گاہ کچلاک میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار پارٹی دی افطار پارٹی میں نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی ثناء بلوچ جمعیت علما اسلام کے رہنما سابق ایم این اے مولوی قمرالدین ،پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ ، ہزارہ ڈیموکریٹک کے احمد کوہ زاد سمیت نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اسحاق بلوچ چیئرمین اسلم بلوچ ، میر عبدالخالق ، چہرمین محراب بلوچ ، علی احمد بلوچ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کےرہنما قادر نائلُ، داود چنگیزی، احمدیاری، جمعیت علمائے اسلام کے منظور احمد مینگل اور ملک عبدالمجید کاکڑملک عبدالرشید کاکڑ شریک تھے ، سیاسی رہنماوں نے ملکی بین الاقوامی بالخصوص بلوچستان کی موجودہ گھمبیر صورتحال پر انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو عظیم تر عوامی مفاد میں مشترکہ رلائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کے لیئے گفت و شنید کا سلسلہ جاری رکھا جاہیگا ، شرکا نے ملک عبدالولی کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضع کیا کہ قومی تحریک میں شامل رہبرملک عبدالعلی کاکڑ کی یہ رہائش گاہ بلوچستان کے سیاسی اکابرین کا آماجگاہ رہا ہے امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.