سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔محراب پور، ہالانی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ دادو اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی زمین لرزنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔میہڑ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بلوچستان کے شہر خضدار اور ضلع کے مشرقی علاقے زہری و گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 13 کلو میٹر تھی۔تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Comments 0