سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا ہے کہ کچھ موڑ تا کارڈیک سینٹر روڈ کی تکمیل سے نہ صرف اہلِ علاقہ کو آمد و رفت میں آسانی میسر آئے گی بلکہ کارڈیک سینٹر آنے والے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لیے بھی یہ منصوبہ ایک بڑی سہولت ثابت ہوگاانہوں نے ان خیالات کا اظہار کچھ موڑ تا کارڈیک سینٹر روڈ منصوبے کے دورے اور جائزہ اجلاس کے موقع پر کیااس موقع پر عبدالرحیم بنگلزئی چیف انجینئر کوئیٹہ زون میر محمد کھوسہ ایس ای کوئیٹہ میر محمد کھوسہ ایگزیکٹو انجینئر روڈز کچلاک ڈویژن قاضی ثنائاللہ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھیایگزیکٹو انجینئر روڈز کچلاک ڈویژن قاضی ثنائاللہ نے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور چند معمولی کام باقی ہیں جنہیں جلد مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جاری کام میں روڈ کی فائنل لیئر شولڈرز کی بہتری اور دیگر تکنیکی امور شامل ہیں اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ منصوبے کے باقی ماندہ تمام کام خصوصاً روڈ کے شولڈرز جہاں جہاں ریٹرننگ وال کی ضرورت ہے وہاں تعمیر اور سویٹ ارتھ (Soft Earth) کے کام کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ منصوبہ مقررہ معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچ سکے انہوں نے واضح کیا کہ آخری مراحل میں رک جانے والے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ معمولی غفلت بھی منصوبے کے معیار کو متاثر کر سکتی ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائیسیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس نوعیت کے منصوبے شہریوں کی مشکلات میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کریں
Comments 0