اینٹی کرپشن بلوچستان کی بڑی کارروائی، محکمہ آبپاشی لورالائی کے 5افسران و ٹھیکیداران گرفتار

اینٹی کرپشن بلوچستان کی بڑی کارروائی، محکمہ آبپاشی لورالائی کے 5افسران و ٹھیکیداران گرفتار
ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ آبپاشی (ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ)لورالائی میں کرپشن اور سرکاری فنڈز میں خردبرد کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5افسران وٹھیکیداران کو گرفتار کر لیا۔ڈیٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور الائی کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ آبپاشی ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ ) اور الائی میں کروڑوں روپے کی مبینہ بدعنوانی اور غبن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق لورالائی میں ڈیمز کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے مختص فنڈ ز میں سنگین بے ضابطگیوں ، غبن اور خرد برد کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایف آئی آر (FIR) کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کیس میں محکمہ آبپاشی کے اعلی حکام اور نجی ٹھیکیداروں سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ جن میں سے سابق ایکسین جہانزیب خان ،سب انجینئروایس ڈی او احمد شاہ ،سابق ایکسین غلام مصطفی کے علاوہ ٹھیکیداران محمد اسلم اور نصیر احمد کو گرفتارکرلیاہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹرکے مطابق یہ کارروائی انکوائری آفیسر کی جانب سے جمع کرائی گئی حتمی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ہے، جس میں سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور ڈیموں کی تعمیر میں ناقص حکمت عملی و بدعنوانی کے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف "بلوچستان انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن رولز "2011 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.