اسلام امن، آشتی، رواداری اور انسانیت کی فلاح کا دین ہے جو پوری انسانیت کے لیے محبت، عدل اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

اسلام امن، آشتی، رواداری اور انسانیت کی فلاح کا دین ہے جو پوری انسانیت کے لیے محبت، عدل اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اسلام امن، آشتی، رواداری اور انسانیت کی فلاح کا دین ہے جو پوری انسانیت کے لیے محبت، عدل اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات نہ صرف تشویشناک ہیں بلکہ عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے بھی ایک سنجیدہ خطرہ بن چکے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات، تعصب اور امتیازی رویوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے عالمی برادری کو متحد ہو کر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کی منظوری امت مسلمہ کی ایک اہم سفارتی کامیابی ہے، جو اس مسئلے کی سنگینی کو عالمی سطح پر اجاگر کرتی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسلام کو انتہا پسندی اور تشدد سے جوڑنا ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد اسلام کے حقیقی اور پرامن تشخص کو مسخ کرنا ہے، تاہم مسلمان دنیا بھر میں اس منفی پروپیگنڈے کا شعور اور اتحاد کے ساتھ مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی دھرتی صدیوں سے بین المذاہب ہم آہنگی، برداشت اور بھائی چارے کی روشن مثال رہی ہے، جہاں مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ باہمی احترام اور امن کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان تمام مذاہب کے پیروکاروں کے حقوق اور ان کے مذہبی شعائر کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.