پشاور ہائی کورٹ کا حکم،مختلف شاہراہیں کھول دی گئیں

پشاور ہائی کورٹ کا حکم،مختلف شاہراہیں کھول دی گئیں
پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر صوابی، نوشہرہ، ہری پور، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ کی انتظامیہ اور پولیس نے خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والی تمام شاہراہیں کھول دیں، رکاوٹیں ہٹا دیں، روز سے بند راستے کھل گئے اور ٹریفک مکمل طور پر بحال کردی گئی۔ انتظامیہ نے پی ٹی آئی مظاہرین سے مذاکرات کے بعد رات گئے صوابی انٹر چینج اور خوشحال گڑھ کوہاٹ پُل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا، اس سے پہلے دریائے سندھ پر قائم اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹاکر مرکزی جی ٹی روڈ بحال کی گئی تھی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کو پنجاب کے علاقے میانوالی اور چشمہ سے ملانے والی سڑکیں اور پل بھی ٹریفک کیلئے کھول دیے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد موٹر وے اور ایم 14 کو بھی مظاہرین سے کلیئر کرالیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں اور مسلم آباد انٹرچینج بھی ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.