الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 256کے ضمنی انتخابات ملتوی کردئیے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے256کے ضمنی انتخابات ملتوی کردئیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کی صوبائی حکومت کی درخواست پر حلقے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 5 اپریل 2026 کو ہونے والے انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر کمیشن کے سامنے پیش ہو کر علاقے کی صورتحال پر بریفنگ دیں۔
Comments 0