گھریلو ملازمہ رخسانہ بی بی تقریباً 25 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ چوری کے مقدمے سے بری

گھریلو ملازمہ رخسانہ بی بی تقریباً 25 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ چوری کے مقدمے سے بری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے گھریلو ملازمہ رخسانہ بی بی کو تقریباً 25 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ چوری کے مقدمے سے بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد ایسٹ رضوان الدین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ ملزمہ کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت کے مطابق بار بار مواقع دینے کے باوجود کوئی گواہ پیش نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث مقدمہ کمزور ثابت ہوا۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ اتنی بڑی رقم گھر میں رکھ کر ملازمہ کے حوالے کرنا ناقابلِ یقین ہے، جبکہ غیر ملکی کرنسی کی موجودگی یا چوری سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت بھی پیش نہیں کیا گیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.