سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑسے یو این ویمن پاکستان کی ڈپٹی کنٹری نمائندہ فہمیدہ اقبال خان نے ملاقات کی، جس میں خواتین پارلیمانی کاکس (ڈبلیو پی سی)کو مضبوط بنانے اور صنفی حساس طرز حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ڈبلیو پی سی کی خودمختاری اور قانونی حیثیت کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا، جبکہ اس کی موثر کارکردگی کیلئے پائیدار مالی وسائل کے ماڈلز پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اراکین اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر بھی بات ہوئی، جس میں صنفی حساس قانون سازی، نگرانی، وکالت اور قیادت جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔شرکا نے خواتین سے متعلق قانون سازی کے فروغ میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے کردار کو سراہا اور اس بات پر غور کیا کہ ان ٹولز کو نگرانی، احتساب اور پالیسی سازی کے عمل میں کیسے مثر بنایا جا سکتا ہے۔ملاقات میں خواتین وزرا اور متعلقہ محکموں، بالخصوص محکمہ ترقی نسواں کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کو بھی اہم قرار دیا گیا تاکہ پالیسیوں پر مثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر صنفی حساس قوانین کی نگرانی اور ان کے مثر نفاذ کیلئے یو این ویمن کی جانب سے تکنیکی اور مشاورتی معاونت فراہم کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments 0