ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ سے یو این وومن کے وفد کی ملاقات

ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ سے یو این وومن کے وفد کی ملاقات
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی و خواتین پارلیمانی کاکس کی چیئرپرسن غزالہ گولہ سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ویمن پاکستان کی ڈپٹی کنٹری نمائندہ فہمیدہ خان نے ملاقات کی، جس میں خواتین کی سیاسی قیادت اور صنفی حساس طرز حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وائس چیئرپرسن شاہدہ رئوف، جنرل سیکرٹری فرح عظیم شاہ، خزانچی سلمی بی بی اور انفارمیشن سیکرٹری ہادیہ نواز سمیت دیگر اراکین شریک ہوئیں۔اس موقع پر پاکستان ویمن لیڈرز پراجیکٹ کے تحت یو این ویمن اور ڈبلیو پی سی کے درمیان جاری شراکت داری کو اجاگر کیا گیا، جس کا مقصد بلوچستان میں قانون سازی کی استعداد کار میں اضافہ، ادارہ جاتی مضبوطی اور جامع طرز حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔شرکا نے صنفی حساس اصلاحات میں اہم پیش رفت کا جائزہ لیا، جن میں ہراسگی سے تحفظ کے قانون، کم عمری کی شادی کی روک تھام ایکٹ 2025 اور بلوچستان ٹرانسجینڈر رائٹس پالیسی 2025 شامل ہیں۔ملاقات میں ڈبلیو پی سی کی ادارہ جاتی پائیداری کو مضبوط بنانے، اس کی قانونی حیثیت بہتر بنانے اور مالی استحکام کیلئے مختلف ذرائع، خصوصا انڈومنٹ فنڈ کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔یو این ویمن نے خواتین ارکان اسمبلی کی استعداد کار بڑھانے، پالیسی سازی میں معاونت اور شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ بلوچستان میں خواتین کی مثر نمائندگی اور جامع فیصلہ سازی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.