سردار اخترجان مینگل کا استعفیٰ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کے ردعمل میں منظور کیا گیا، ڈاکٹرمالک بلوچ

سردار اخترجان مینگل کا استعفیٰ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کے ردعمل میں منظور کیا گیا، ڈاکٹرمالک بلوچ
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ونیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ سردار اخترجان مینگل کا استعفیٰ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کے ردعمل میں منظور کیا گیا، حکومت نے اختر مینگل کا استعفیٰ اگر منظور کرنا ہوتا تو 17 ماہ پہلے کر لیتے، اختر مینگل کا اپنا خق ہے کہ وہ اپنا موقف بیان کریں، ہمارا موقف ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے، پارلیمنٹ کو بالادست ہونا چاہیے، بلوچستان میں الیکشن نہیں آکشن ہوا تھا جو بھی زیادہ مال لگاتا تھا اسکو سیٹ مل جاتی تھی، بلوچستان کی اکثریت فارم 47 والی ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.