ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، پشاور، سوات اور باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اٹک، خیبر، جمرود، چترال، لنڈی کوتل اور دیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 114 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن میں تھا۔
Comments 0