پاکستان برادر ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے فروغ اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان برادر ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے فروغ اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
اسلام آباد۔ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے فروغ اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اُنہوں نے شام کے صدر احمد الشرع سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ افسوسناک پیش رفت کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک علاقائی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کے دوران انہوں نے امن و استحکام کے لیے تحمل، کشیدگی میں کمی اور بامعنی مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان برادر ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے فروغ اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.