بارکھان کے علاقے بغائو میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی زیرِ صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج کے نمائندگان، مقامی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے سویلین اور عسکری اداروں کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتی ہے۔خطاب کے دوران شرکا کی جانب سے پاکستان فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بغا کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مثر اقدامات جاری ہیں اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سن کر ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ عوامی نمائندوں اور سرکاری حکام کی موجودگی میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے جن کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں۔شرکا نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئے گی اور حکومت و عوام کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔
Comments 0