صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب احمد نوشیروانی سے آل پارٹیز قائدین اور گرینڈ الائنس کے رہنمائوں پر مشتمل ایک وفد نے جمعرات کے روز ملاقات کی۔ وفد میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکنِ صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار رشید خان ناصر، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈوکیٹ سلام آغا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما عصمت یاری، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما عنایت شاہ، گرینڈ الائنس کے آرگنائزر عبدالقدوس کاکڑ، علی اصغر بنگلزئی، نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکریٹری داد محمد بلوچ، جی ڈی اے کے نمائندہ آغا زاہد، محمد سعید بوریوال، ڈاکٹر محمد اکرم وردگ، حاجی شفا مینگل، عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر ثنا اللہ کاکڑ اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے غلام علی شامل تھے۔ملاقات میں گرینڈ الائنس کے زیرِ التوا مسائل کے حل کے لیے مثبت پیش رفت اور حکمتِ عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ مذاکرات میں وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی، حکومت کی جانب سے منتخب مجاز کمیٹی، آل پارٹیز کانفرنس کے رہنما اور گرینڈ الائنس کے نمائندے شریک ہوں گے، جہاں تمام زیرِ التوا امور اور ملازمین کو درپیش مسائل کو حتمی شکل دے کر جامع حکمتِ عملی اور لائح عمل مرتب کیا جائے گا۔
Comments 0