اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں میں ایک لاکھ 8 ہزار 175 آسامیاں خالی ہیں۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری طور پر ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ کارپوریشنز اور اتھارٹیز میں اس وقت ایک لاکھ 72 ہزار 234 آسامیاں خالی ہیں،گریڈ کے مطابق خالی آسامیوں کے اعدادوشمار جمع کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو برس میں 44 ہزار 314 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔گزشتہ دو برس میں سرپلس پول میں جانے والے 620 ملازمین کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔
Comments 0