سپریم کورٹ نے بیوی کے قاتل منشیات کے عادی شوہر کی اپیل خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے کہا کہ مرد عورتوں کے محافظ ہیں قاتل نہیں، وارث مسیح کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ خواتین معاشرے کی برابر کی رکن اور تحفظ، احترام اور وقار کی حقدار ہیں، خواتین کے ساتھ معمولی باتوں پر جانوروں جیسا سلوک اور بہیمانہ تشدد کیا جاتا ہے، کسی کو ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کا مقدس رشتہ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ٹرائل کورٹ نے ملزم وارث مسیح کو سزائے موت، ایک سال قید بامشقت اور دیت کا 5 فیصد جرمانہ کیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم وارث مسیح کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا تھا، جسے سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔
Comments 0