پنجاب میں دس غیر معیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوگیا جس کے بعد ڈریپ نے ان ادویات کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ میڈیکل اسٹورز کو فوری ادویات کے مخصوص بیچ کے فروخت روکنے کا حکم دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق الرجی میں استعمال ہونیوالی مخصوص دوائی ڈیزی غیرمعیاری قرار دی گئی ہے۔ہارٹ اٹیک کے خطرات کم کرنے والی دوائی ایسکاڈ مضر صحت قرار دی گئی ہے۔الرجی کے لیے استعمال دوائی سیفی زائین اور روزن کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔آنکھوں کے امراض کے ڈراپس نیفن پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ہاتھ اور پاوں کی باریک نسوں کے علاج کے لیے انجکشن بھی استعمال نہیں ہوگا۔غیرمعیاری ادویات کو لاہور اور کراچی میں تیار کیا گیا۔
Comments 0