رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کاپی ٹی آئی کے حالیہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار

رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کاپی ٹی آئی کے حالیہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار
پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پی ٹی آئی کے حالیہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹویٹر) پر اپنے بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے یورپی یونین کے فورم میں بلوچ علیحدگی پسندوں اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک عناصر کے ساتھ شرکت کی اور اپنے والد کی قید کو جواز بنا کر پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت واپس لینے کا مطالبہ کیا، جو نہایت غیر سنجیدہ اور نقصان دہ اقدام ہے۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے واضح کیا کہ یہ معاملہ انسانی حقوق کا نہیں بلکہ ریاست کی کمزوری کا سبب ہے۔ ذاتی مفادات کے لیے ملک اور عوام کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنا کسی طور دانشمندی نہیں۔ جب کسی سیاسی جماعت کا بیانیہ دشمن کی پراکسیز سے ہم آہنگ نظر آتا ہے تو اس کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات اٹھنا فطری امر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف سرگرم عمل ہے، اس طرح کے اقدامات ملکی معیشت کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ریاست مخالف عناصر کو تقویت دیتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو فورا اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک اور عوام کے مفاد میں فیصلے کیے جا سکیں

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.