ٹی بی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات وقت کی ضرورت ،خاتمے کیلئے آگاہی اہم ہے ،صوبائی وزیر صحت

ٹی بی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات وقت کی ضرورت ،خاتمے کیلئے آگاہی اہم ہے ،صوبائی وزیر صحت
صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے حکومت بلوچستان صوبے بھر میں تپ دق (ٹی بی)کے خاتمے کیلئے عملی اور موثر اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے پیشرفت حوصلہ افزا ہے۔ ٹی بی کے خاتمے کیلئے آگاہی نہایت اہم ہے، اسی لیے صوبے بھر میں عوامی سطح پر آگاہی مہمات بھی چلائی جا رہی ہیں تاکہ لوگ علامات ظاہر ہونے پر فوری ٹیسٹ کروائیں اور علاج مکمل کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔محکمہ صحت بلوچستان نے تمام اضلاع میں ٹی بی کی بروقت تشخیص اور علاج کیلئے سہولیات کو مزید بہتر بنایا ہے۔ بی ایچ یوز، آر ایچ سیز اور ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ دور دراز علاقوں تک رسائی کیلئے موبائل اسکریننگ یونٹس بھی فعال کیے گئے ہیں۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے جیلوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر فوکس کیا، جہاں قیدیوں کی مکمل اسکریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت بلوچستان نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت جدید تشخیصی نظام کو فروغ دے رہا ہے، جبکہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے علاج کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کیلئے آگاہی نہایت اہم ہے، اسی لیے صوبے بھر میں عوامی سطح پر آگاہی مہمات بھی چلائی جا رہی ہیں تاکہ لوگ علامات ظاہر ہونے پر فوری ٹیسٹ کروائیں اور علاج مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ٹی بی جیسے قابلِ علاج مرض پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت بلوچستان کے زیرسایہ بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام بہترین کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہے اس سلسلے میں اقدامات سے وفاقی وزارت صحت بھی مطمئن ہیں ۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.