سپریم کورٹ میں باپ کے قاتل بیٹے محمد صفدر کی سزا کیخلاف بریت کیس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت مجرم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ: "اس کیس میں صلح ہوچکی ہے رپورٹ جمع کروا دی ہے، میرا موکل 14 سال سے قید ہے"، بینچ نے ریمارکس دئیے کہ: "باپ کو مارنے والے کو 24 سال قید بھی کم ہے،قصاص یا دیت کے تحت معافی موجود ہے مگر ایسے کیسز کا کوئی حل نکالنا ہوگا،والد کے قاتل کو کم از کم کلین چٹ تو نہیں ملنی چاہیے،ہم 8 اپریل کو اس پر کوئی فیصلہ دیں گے"۔
Comments 0