پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی کی ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن زاہد خلجی سے ملاقات

پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی کی ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن زاہد خلجی سے ملاقات
پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے بدھ کے روز ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ زاہد خان خلجی سے ملاقات کی، ملاقات میں حلقے کو درپیش بنیادی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران میر لیاقت لہڑی نے کوئٹہ میں صفائی کی ابتر صورتحال اور بند نالوں کے مسائل پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر اسپنی روڈ، ہدہ منوجان روڈ پل، سریاب پل اور ریلوے اسٹیشن سمیت مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی ناقص صورتحال اور بند نالوں کے باعث عوام کو درپیش مشکلات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔میر لیاقت لہڑی نے اس بات پر زور دیا کہ ان مسائل کے فوری اور مثر حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں، جبکہ شہر میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی اور مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں، تاکہ کوئٹہ شہر میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام مثر اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.